ریاض : سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ پاکستانی مزدوروں کی گاڑی اورٹریلر کے درمیان پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خیر زمین، محمد طیب، سعید اللہ، فضل، حیات خان اور حکیم خان کے نام سے ہوئی ہے، ان میں سے 4 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر سے ہے۔
پاکستانی سفارتخانے نے میتوں کو پاکستان بھجوانے کیلئے سفری دستاویزات فراہم کردی ہیں، جس کے بعد میتیں پاکستان روانہ کردی گئی ہیں۔