اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 5 مریض انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثر مزید 5افراد انتقال کر گئے جبکہ 156 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
COVID-19 Statistics 17 August 2022 Total Tests in Last 24 Hours: 19,312 Positive Cases: 526 Positivity %: 2.72% Deaths: 05 Patients on Critical Care: 156
6:38 AM · Aug 17, 2022·Twitter Web Ap
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے19 ہزار312 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 526 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 156 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.72 ریکارڈ کی گئی۔