جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو
جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو

جنرل قمر جاوید باجوہ داد بن گئے

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے بیٹے کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی اوراب وہ دادا بن گئے ہیں۔ان کے بیٹے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سعد صدیق باجوہ دبئی کے اسپتال میں پیدا ہونے والے جڑواں بیٹوں کے باپ بنے۔

سعد صدیق باجوہ 2018 میں صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ صابر حمید لاہور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جس میں انہیںٰ امارات کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا۔