اسلام آباد:سیشن عدالت نے شہبازگل کے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی درخواست منظورکرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی نظرثانی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنما شہباز گل دوبارہ دو روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ سیشن عدالت کی جج زیبا چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کو 48گھنٹے کیلے پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔
شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی جبکہ شہباز گل کے وکلاء سلمان صفدراور فیصل چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
پولیس کے تفتیشی افسرنے ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کیا جس کے بعد دلائل کا آغاز ہوا۔ دوران دلائل شہباز گل کے کیل سلمان صفدر نے جنرل مرزا اسلم بیگ اور ایئر چیف مارشل اصغر خان کیس کا حوالہ دیا۔