آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو
آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو

یکم ستمبرسے پیٹرول پر10 اورڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھانے کا امکان

 اسلام آباد:  پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی 50 روپے لیٹرتک بڑھانےکی یقین دہانی کروادی ہے جس کے تحت یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کے خط) پر اتفاق ہو گیا ہے اور پاکستان کی طرف سے دستخط شدہ آئی ایم ایف کو بجھوادیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایل او آئی میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔