اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا پمز کی ڈاکٹر کی جانب سے ابتدائی طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کا سیچوریشن لیول 97 اور بلڈ پریشر110.70 ریکارڈ کیا گیا ہے،شبہاز گل کو بخار کی شکایت بھی نہیں ہے جبکہ کرونا ٹیسٹ کا نمونہ بھی لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔
پمز ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی ابتدائی رپورٹ میں شہباز گل کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے۔ پمز کی کارڈکی سینٹر میں شہباز گل کا طبی معائنہ کای گیا،میڈیکل بورڈ نے ٓاڑھائی گھنٹے سے زائد وقت میں طبی معائنہ مکمل کیا۔
شہباز گل کی تمام ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پمز میں پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری نے شہباز گل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے کمرے کو پولیس نے گھیر رکھا ہے،اندر کوئی اور مخلوق کے لوگ بھی موجود ہیں، چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نوٹس لیں۔پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے بھی پمز کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ شہباز گل کی جان کوشدید خطرہ ہے۔