اسلام آباد: توشہ خانہ کے معاملے عمران خان کی نااہلی کے ریفرنس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی جہاں عمران خان کے معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران تاحال ایم این اے ہیں ۔
عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ،عمران خان کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر مصروفیت کے باعث الیکشن کمیشن نہیں آ سکے ، معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو استعفیٰ منظور کر کے نہیں بھجوایا ، آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کرین ،الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں ۔ جب تک اسپیکرکی جانب سے استعفیٰ منظورکرکے نہ بھیجا تب تک رکن ڈی نوٹیفائی نہیں ہو سکتا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کو دستاویزات پیش کرنے کا کہا جس پر معاون وکیل نے کہا کہ ہمیں دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تقاریر کیلیے میڈیا پر جائیں ، یہاں قانون پر بات کریں ، ہم نے 30 روزکے اندرکیس کا فیصلہ کرنا ہے ۔الیکشن کمیشن نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔