امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا۔شوکت یوسفزئی ۔فائل فوٹو
امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا۔شوکت یوسفزئی ۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے کراچی اور حیدرآباد کے جلسے منسوخ کر دیے

اسلام آباد:پاکستا ن تحریک انصاف نے کل کراچی اورپرسوں حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا، جبکہ چیئرمین عمران خان کا کل کراچی کا دورہ بھی ملتوی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی نے 19 اگست کو شارع قائدین پرجلسے کا اعلان کیا تھا لیکن اب بارشوں کی پیشگوئی کے باعث جلسہ کے انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے جس کے باعث یہ فیصلہ لیا گیاہے کہ کل جلسہ نہیں ہو گا۔

اس سے قبل اعلان کیاگیا تھا کہ 20اگست کو حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ بھی بارشوں کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے اب عمران خان2ستمبر کو گجرات میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔