فیصل آباد:میڈیکل کی طالبہ پرشادی سے انکارپرتشدد کا کیس، وکلا کی جانب سے مرکزی ملزم شیخ دانش پرعدالت پیشی کے دوران تشدد کیا گیا ہے ۔عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشہور بزنس مین شیخ دانش کو طالبہ پربیہمانہ تشدد کیس میں عدالت پیشی کیلیے لایا گیا ہے ،ملزم کے پولیس وین سے اترتے ہی وکلانے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم کو قریبی کمرہ عدالت میں بند کر دیا ہے اورمزید نفری بھی طلب کرلی ۔
فیصل آباد میں معروف صنعتکار شیخ دانش کی جانب سے شادی سے انکار پر اپنی بیٹی کی کلاس فیلو خدیجہ غفور کو اپنی بیٹی اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے سر کے بال کاٹ دئیے تھے جبکہ متاثرہ طالبہ کو جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا تھا، تشدد کی ویڈیو بناکر ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی گئی تھی، جس پر تھانہ ویمن میں متاثرہ طالبہ خدیجہ غفور کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔