آزاد انسان بڑے کام کرتے ہیں،غلام بڑے کام نہیں کرتے،عمران خان

اسلام آباد:آزاد انسان بڑے کام کرتے ہیں،غلام بڑے کام نہیں کرتے، چاہتا ہوں کہ میری قوم آزاد ہو۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے یہ بات اسلام آباد میں آزادی اظہاررائے سیمینار سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ کئی بارتو اسٹیبلشمنٹ نے خود مجھے ان کی چوری کا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ یہ نہیں ہونے دے گی، 96 میں آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ڈیڑھ ملین ڈالر ملک سے باہر نکالا۔ انہوں نے کہا میں ہمیشہ سمجھتا رہا اسٹیبلشمنٹ کو ملک کی زیادہ فکر ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟

انہوں نے کہا کہ کئی بارتواسٹیبلشمنٹ نے خود مجھے ان کی چوری کابتایاتھا،کوئی کہے گا میری حکومت بہترہےکوئی کہے گا شہبازشریف کی بہترہے، سب کی مختلف رائے ہے سب کو حق ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ایک دوسرے پر کرپشن کے کیسز بنائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کسی کی پگڑی اچھالیں، جب آزادی آتی ہے تو ذمہ داری بھی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی سپورٹ اس لیے کی کہ وہ کرپشن ختم کرنے آیا تھا، میں اینٹی امریکا نہیں، مجھے اپنے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی آزاد میڈیا سے کبھی خوف محسوس نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے ترقی کرگئے جہاں پرآزادی ہے، ریاست مدینہ میں تمام شہری قانون کی نظرمیں برابر تھے، جب ایچی سن کالج سے نکلا تو مجھے تاریخ اوراسلام کا زیادہ آئیڈیا نہیں تھا، برطانیہ جانے کے بعد بہت ساری چیزوں کا میں نے خود جائزہ لیا، انسان جب تک ذہنی طورپر آزاد نہیں ہوتا تب تک بڑے کام نہیں کرسکتا، غلامی ایک لعنت ہےاس سےانسان احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے۔