شہباز گل تندرست اورمکمل فٹ قرار، اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

راولپنڈی : پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ پی ٹی  آئی رہنما شہباز گل کے 10 ٹیسٹ اور 6 ایکسرے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پرکسی قسم کے تشدد کے ثبوت نہیں ملے،ان کا کرونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

آج صبح شہباز گل کو پمزاسپتال سےڈسچارج کردیاگیاجبکہ انہیں سخت سکیورٹی حصارمیں اسپتال سے روانہ کیا گیا۔شہبازگل کومین گیٹ کے بجائےاہسپتال کے پچھلے دروازے سےلےجایا گیا ۔

میڈیکل بورڈ نے  ڈاکٹر شہبازگل  کی نئی میڈیکل رپورٹ رات گئے جاری کی گئی تھی جس میں شہباز گل کو رات ڈسچارج کرنے کی اجازت دی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو  ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچا دیا گیا ، شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی سماعت ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کرینگےجبکہ شہبازگل کو بخشی خانہ پہنچایا گیا ہے ۔

ڈیوٹی جج کے آنے پرملزم کوکمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،پولیس کی جانب سے شہبازگل کوعدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

شہباز گِل کی آمد سے قبل کچہری کے باہرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔