شہبازگل پر تشدد کرنیوالے افراد سے جواب طلبی جلد ہوگی، سابق وزیرخارجہ
شہبازگل پر تشدد کرنیوالے افراد سے جواب طلبی جلد ہوگی، سابق وزیرخارجہ

حکمران طاقت کے نشے میں اندھے ہوچکے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:پاکسان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز گل پربیہمانہ تشدد کے مرتکب افراد سے جواب طلبی ضرورہوگی اور جلد ہوگی۔

ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران طاقت اورانتقام کے نشے میں اس قدراندھے ہوچکے ہیں کہ تمام جمہوری اقداراورانسانی حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی قیدی شہباز گِل پر مسلسل بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، اس بیہمانہ تشدد کے مرتکب افراد سے جواب طلبی ضرور ہوگی اورجلد ہوگی۔