کراچی:این اے 245 کے ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے جہاں پولنگ اسٹیشن نمبر 143 کیلیے ووٹنگ کا عمل شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سولجر بازارکے پولنگ سٹیشن میں پریزائیڈنگ افسر کے فارم 45 سائن کرنے کے معاملے پر پولنگ کا عمل میں تعطل آیا ، ڈی آراو کے مطابق پریزائیڈنگ افسر کو تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پولنگ کا عمل ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے جس کے باعث پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔