ایم کیوایم کا امیدواردوسرے اورٹی ایل پی تیسرے نمبرپر
ایم کیوایم کا امیدواردوسرے اورٹی ایل پی تیسرے نمبرپر

این اے 245 ضمنی  الیکشن: تحریک انصاف کو برتری حاصل

کراچی: این اے حلقہ 245 کے ضمنی الیکشن  میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حلقے میں 263 پولنگ اسٹیشنز ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ایم ایس سسٹم پر اب تک 80 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ موصول ہوگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی 8114 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور 2944 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور ٹی ایل پی کے امیدوار احمد رضا 2188  لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایم کیو ایم کے منحرف رہنما فاروق ستار نے اب تک 762 اور پی ایس پی کے امیدوار نے 303 ووٹ حاصل کیے ہیں۔