اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے کے الزام میں زیرحراست پی ٹی آئی رہنما شہباز کے ریمانڈ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری اوربابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ بائی کورت میں کیس زیرسماعت ہے، سماعت ایک بجے رکھ لیں ہم کورٹ سے ہوکرآجائیں گے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کہا کہ ریمانڈ کو ایک بجے تک نہیں لٹکا سکتے۔ عدالت نے ملزم شہباز گل کو دن ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنیکا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے ہدایت کی اسپیشل پراسیکیوٹر اگر آگئے ہیں تو انہیں بھی آگاہ کردیا جائے۔