اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دینے کی فیصلے کیخلاف اپیل جلد مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
سابق زیر وزیر خارجہ کی متفرق درخواست میں 2018 سے دائر اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 24 جولائی 2018 کو امیگریشن حکام نے بلاوجہ بلیک لسٹ کردیا اور 6 ستمبر کو پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ بھی منسوخ کردیا تھا۔
سپریم کورٹ میں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ منسوخی کی وجہ سے پاکستنان واپس آنا ناممکن ہوگیا تھا تاہم رواں سال مئی میں نیا پاسپورٹ مل چکا ہے۔
اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔