فرید ایکسپریس 07:30 کے بجائے رات 08:30 بجے روانہ ہوگی۔فائل فوٹو
فرید ایکسپریس 07:30 کے بجائے رات 08:30 بجے روانہ ہوگی۔فائل فوٹو

شدید بارشیں :سندھ اورپنجاب کے درمیان 5ٹرینیں منسوخ

کراچی:  سندھ اور پنجاب میں شدید بارشوں سے ریلوے ٹریک متاثر ہوگیا جس سے دونوں صوبوں کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔5ٹرینیں 3روز کے لئے معطل کر دی گئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس کو صادق آباد اور رحمان بابا ایکسپریس کو رحیم یار خان میں روک لیا گیا ہے جب کہ عوام ایکسپریس کو خان پور اور گرین لائن کو لیاقت پور میں روکا گیا ہے۔ دوسری جانب سکھر میں بھی بارشوں کے باعث ٹرین آپریشن معطل کرکے ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے۔ ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہےکہ گمبٹ اور ٹنڈو مستی کے درمیان ٹریک پرپانی جمع ہے، پانی اور بارشوں کی وجہ سے ٹریک کی زمین نرم پڑ گئی ہے جس وجہ سے آپریشن معطل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے فرخ تیمور غلزئی نے کہا کہ شدید بارشوں سے سندھ، بلوچستان میں ہمارے ٹریکس اور یارڈز متاثر ہوئے ہیں،سیفٹی کے مدنظر دو سے تین روز کے لیے چند ٹرینوں کا آپریشن کینسل کر رہے ہیں،عوام، تیزگام، پاکستان، قراقرم اور کراچی ایکسپریس دو سے تین روز کے لیے منسوخ رہیں گی،ٹریک بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں،جو مسافر ریفنڈ لینا چاہتے ہیں، وہ لے سکتے ہیں، باقی کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب مسافروں اور انکے عزیز و اقارب کی رہنمائی اور معلومات کے لئے کراچی ، حیدر آباد ، لاڑکانہ ، سبی ، کوئٹہ ،رحیم یار خان ، خانپور ، بھاولپور ، ملتان ، خانیوال ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ،پیشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہیں، ریلوے کنٹرول آفس سکھر میں ایک ایمرجنسی رسپانس سینٹر بھی قائم کردیا گیا۔ اسٹیشن پر موجود مسافروں کو کھانے پینے کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے مخیر حضرات اور ریلوے انتظامیہ بھی متحرک ہوگی۔ گزشتہ روز سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔