سندھ میں بلدیاتی الیکشن فوری کرانے کی درخواستیں مسترد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےجماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی فوری بلدیاتی الیکشن کرانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جستس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سندھ میں بلدیاتی انتکابات کے دوسرے مرحلے کے بروقت انعقاد سے متعلق جماعت اسلامی اور تحریک اسلامی کی درخواستوں پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یقین دلایا ہےکہ وہ بروقت الیکشن کرانا چاہتے ہیں، صرف خدشات کی وجہ سےالیکشن کمیشن کےکام میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہونا تھی تاہم مون سون بارشوں کے باعث انتخابات ملتوی کرکے 28 اگست 2022 کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔