اسلام آباد:حکومت نے ابراج گروپ کے مالک عارف نقوی کا نام نو فالائی لسٹ میں شامل کر دیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی فنڈنگ کرنے والے 3بینک اکاونٹس منجمند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی سفارش پرعارف نقوی کا نام این آئی پی ایل میں شامل کیا گیا ہے ، عارف نقوی اور اہلیہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کی جا رہی ہے ، جس کے تحت پی ٹی آئی کی فنڈنگ کرنے والے 3بینک اکائونٹس بھی منجمند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔