اسلام آباد:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عوام سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت قوم کو توبہ کرنے کی ضرورت ہے، پورے ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اس وقت جو جتنی استطاعت رکھتا ہے وہ اپنی حیثیت کے مطابق ان متاثرہ لوگوں کی مدد کرے۔ اس وقت سب سے بڑی زکوٰۃ سب سے بڑا صدقہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔