قاہرہ: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سعودی سرکاری ٹی وی کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکام کو پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
#BREAKING: King Salman directs to invest $1 billion in #Pakistan pic.twitter.com/sEE1lqxIEf
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) August 25, 2022
اس سے قبل قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، غیر ملکی ذخائر 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں، جو ایک ماہ سے زیادہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔