ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ 34 پیسے اضافہ

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالرکی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ 34 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 220 روپے 75 پیسے پرٹریڈ کررہاہے ۔

16اگست سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 85 پیسے مہنگا ہو چکا ہے ،16 اگست کو ڈالر 213 روپے90 پیسے پر تھا ، ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 890 ارب روپے اضافہ ہواہے ۔