اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 290 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار570 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 1.75 فیصدرہی جبکہ کروناکے123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔