مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
 مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا بلوچستان کیلیے10ارب روپے امداد کا اعلان

کوئٹہُ:وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقے  جعفر آباد  پہنچے جہاں چیف سیکریٹری بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر میڈی اسے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے بلوچستان کیلیے10ارب روپے امداد کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم جعفر آباد  کے گاؤں اللہ دینوں  پہنچے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ان کے ہمراہ تھے، چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے کی گئی کوششوں پر بریفنگ دی،وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سیلاب سے کافی نقصان ہوا ہے ، سیلاب سے65ہزار سے زائد گھر گر گئے، سیلاب سے 9لاکھ سے زائد ایکڑ زرعی زمین کو نقصان پہنچا،سیلاب سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان ہوا۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ 26اگست کو کوئٹہ میں مکمل بلیک آؤٹ ہو گیا تھا،ایمرجنسی اور ریلیف کیلیے10ارب روپے کی ضرورت ہے، لوگوں کو صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا فراہم کررہے ہیں، گیس کنکشن منقطع ہے ایس ایس جی سی سے بات کی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر دوران سفر سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

 جعفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے بلوچستان کیلئے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کی روک تھام کا کام محض باتوں اور الزامات سے نہیں ہوگا، آپ کب تک جھوٹ اور الزاما ت سے قوم کو بے وقوف بناتے رہیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ موجودہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے کہیں زیادہ بدترین ہے، تمام وسائل بروئے کار لاکر متاثرین کی امداد کررہےہیں، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے شکرگزار ہیں۔