پشاور: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاق کو میں نے ہی خط لکھا ہے جس میں قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی بات کی ،خط میں یہ نہیں لکھا کہ آئی ایم ایف ڈیل سے پیچھے ہٹیں گے ۔
پشاور: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ قبائلی اضلاع ملے تو کوشش کی کہ بہتر انداز میں معاملات حل کریں، فاٹا کے انضمام کے بعد سے یہ سلسلہ شروع ہوا، فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیسے خرچ کرنے پڑے، فاٹا کے لوگ 20 سال سے جنگ میں تھے ، انفراسٹرکچر بناناتھا، ہم نے مفتاح اسماعیل اور وزیر اعظم سے ملاقات کی اور فاٹااخراجات پر بات کی ،مفتاح اسماعیل کا مشکور ہوں انہوں نے فاٹا سے متعلق تعاون کا یقین دلایا ،ہماری وفاداری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، فاٹا والوں کے حقوق کے لیے کام کرنا ہوگا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ہمیں فاٹا کے لیے مل کر چلنا ہوگا،وفاق کو خط میں نے لکھا، خط میں میرا وفاق سے مطالبہ تھا کہ این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے ،خط میں نہیں لکھا کہ آئی ایم ایف ڈیل سے پیچھے ہٹیں گے،5جولائی کو میٹنگ کی، 3 لائن کا خط دیا۔