اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کے ساتھ لیک ہونے والی گفتگو پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے ، واضح ہوگیا ہے پی ٹی آئی کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں ، تحریک انصاف نے گری ہوئی حرکت کی ، شوکت ترین اس ساری سازش کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے گری ہوئی حرکت کی ہے ، ہم نے اپوزیشن میں بھی کہا تھا کہ ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے ، شہبازشریف کو میں نے کہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے ، پاکستان ڈوب رہاہے ، میں شہبازشریف کے پاس گیا اورکہا کہ پہلے پٹرول مہنگا کرنا پڑے گا، عمران خان کے پی مین دس سال سے کیا کررہے ہیں ، عمران خان نے جھوٹ بولنے کے علاوہ کیا کیا ، عمران خان کو قوم سے معافی مانگی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے ، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، تحریک انصاف نے گری ہوئی حرکت کی ، شوکت ترین اس ساری سازش کے ماسٹر مائنڈ ہیں، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، تیمور جھگڑا کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ،احسن اقبال بھی مجھ سے ناخوش ہیں،مجھ سے ہر وزیر اعلی ٰناراض ہے،اب شوکت ترین اس سازش کے ماسٹر مائند ہیں،میں نے کہا کہ ایک روپے بڑھاوں گا سیلز ٹیکس نہیں لگاوں گا،عمران خان نے کہا کہ 95ارب روپے دیں گے،ہم 113ارب روپے دے چکے ہیں ،اگر ملک کو نقصان پہنچاناسیاست ہے تو یہ چھوڑدو،واضح ہوگیا ہے پی ٹی آئی کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں ۔