کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل سے رہا ہو گئے مگر پولیس نے جیل سے ہی انہیں دوسرے کیس میں گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بکتر بند اور نجی گاڑیوں میں حلیم عادل شیخ کو لے جانے کی کوشش کی گئی جس پران کے کارکنوں نے جیل کے گیٹ پر ہی احتجاجی دھرنا دیدیا۔
خیال رہے کہ محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا ، نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا کیس ہے جس کیلیے اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سماعت ہوئی اور عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منسوخ کردی اور انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا ، رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے تھا کہ ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے ۔