اسلام آباد:آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے 20 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے اس ضمن میں اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے 20 لاکھ ڈالرزکی امداد دے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو فوری انسانی ضروریات کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ خواتین، بچے اور کمزور افراد فوری امداد کے مستحق ہیں۔