توہین عدالت کیس: الفاظ غیرمناسب تھے تو واپس لینے کیلئے تیارہوں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان  تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق الفاظ واپس لینے پر آمادگی ظاہر کردی۔

ایڈیشنل جج زیبا چوہدری اور اسلام آباد پولیس کے افسران  سے متعلق بیان  پر عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی بینچ کل (بدھ) کو توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی  ٹی آئی عمران خان نے جواب جمع کروا دیا، جواب ایڈووکیٹ حامد خان کی  جانب جمع کروایا  گیا۔ عمران خان توہین عدالت شوکازنوٹس پرمعافی نہیں مانگی۔

اپنے تحریری جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ پوری زندگی قانون اورآئین کی پابندی کی ہے، ججز کے احساسات کو مجروح کرنے پریقین نہیں رکھتا ۔

عمران خان نے اپنے تحریری جواب میں مزید کہا ہے کہ عدالت تقریر کا سیاق  وسباق کیساتھ جائرہ لے، الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کیلئے تیارہ ہوں، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔