فائل فوٹو
فائل فوٹو

توہین عدالت کیس۔ عمران خان کا جواب غیر تسلی بخش قرار

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ ( چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار) نے سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوران سماعت مدعا علیہ (عمران خان) کے جواب کا مطالعہ کیا گیا، جس میں عدالت کا شوکازنوٹس خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

2 صفحات پر مشتمل عبوری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا جواب غیر تسلی بخش ہے، اس لیے شوکاز نوٹس واپس نہیں لے رہے۔

مدعا علیہ کے وکیل نے شوکاز نوٹس کا ضمنی جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے۔ اس لیے انہیں حکم دیا جاتا ہے کہ 7 دن کے اندر ضمنی جواب داخل کیا جائے۔