عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو
عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو

دہشتگردی کا مقدمہ : عمران خان  عدالت سے غیر حاضر، 12 بجے طلب

اسلام آباد:پولیس افسران اورخاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو غیر حاضر ہونے پر 12 بجے طلب کیا گیا ہے، اس موقع پرانسداد دہشتگردی کی عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جسٹس راجہ جواد عباس حسن کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

جج راجا جواد عباس کے روبرو سماعت کے آغاز پرعمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دینا شروع کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو لکھ کر بھیجا ہے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

جج راجا جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ ہم اس درخواست ضمانت پر آج ہی دلائل سنیں گے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ پہلے ملزم کو عدالت پیش کریں پھر ہم بحث کریں گے۔عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جن کو دھمکی دی گئی، ان کا بیان پڑھ کر سنانے کا حکم دیا۔

قبل ازیں عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یکم ستمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی تھی۔