اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا۔
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
وزارت خزانہ کے پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روزہ نظرثانی میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل اور شرح مبادلہ میں تبدیلی کے پیش نظر جزوی اضافے پرغور کیا۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ صارفین کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔