اسلام آباد: ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔صدر مملکت کو ڈیرہ غازی خان ، نصیر آباد اور سکھر میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔
صدر عارف علوی سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے ، صدر مملکت ریلیف کیمپوں کا دورہ کریں گے ، سیلاب زدگان سے ملاقات کریں گے۔
صدر مملکت سیلاب زدگان کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں درپیش مسائل جاننے کیلئے ان سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ روز ، صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا تھا۔