ٹیکسزاورڈیوٹیزکی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔فائل فوٹو
ٹیکسزاورڈیوٹیزکی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔فائل فوٹو

پیازاورٹماٹرکی درآمد پرٹیکسز،ڈیوٹیزکی مکمل چھوٹ

کراچی:ایف بی آرنے قیمتوں کے استحکام کیلیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پردو ایس آراوزجاری کردیے، پیازاورٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسزاورڈیوٹیزکی مکمل چھوٹ دیدی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان سے مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، وزیراعظم نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلیے پیازاورٹماٹر کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، ٹیکسزاورڈیوٹیزکی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آرنے ٹماٹر اور پیازکی درآمد پر31 دسمبر، 2022 تک تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنی دیا ہے، اس سے پہلے ایف بی آر نے ان تمام اشیا پرٹیکسزاورڈیوٹیز کی چھوٹ دے دی ہے جن کی تصدیق این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم اے کرے گی۔