اسلام آباد:انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔عمران خان نے کہا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں، صحافی نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلیے ہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ یہ آج میں سرگودھا کے جلسے میں بتاوں گا۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے کاروباری شخصیت سے ہیروں کا ہار لیا؟ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہار سستے ہوتے ہیں کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos