دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں کروڑوں لوگ سیلاب سے شدید متاثر ہیں، شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سیلاب متاثرین کے لیے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے۔
خوراک کی یہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے فراہم کی جائے گی، فوری امداد فراہم کرنے کی مہم عالمی سطح پر قدرتی آفات اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی روایت کے مطابق ہے۔