اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے دو بار کراچی سےالیکشن لڑا اور ہار گیا، اب اگرالیکشن ہارا تو دوبارہ نہیں لڑوں گا، پاکستان میں آبادی بڑھ گئی ہے، معیشت کا حجم بھی بڑھ گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے17بلین ڈالر کا ہوگیا،مالیاتی خسارہ 5ہزارارب روپے کا ہے،عمران خان کےدور میں 20ہزارارب کا قرض بڑھا،کورونا میں 4.5ارب ڈالر کا قرض بھی معاف ہوا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ترجیح تھی لہذا حکومت سنبھالنے کے بعد فوراً آئی ایم ایف سے رابطہ کیا،ہمیں آئی ایم ایف سے بات کرنے میں مشکل ہوئی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دینے کو کوئی تیار نہیں،پاکستان نے اب تک پورٹ سےٹیکس حاصل کیا،کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لارہےہیں ، اسٹیٹ بینک نے شرخ سود 15فیصد کردی ہے۔