کرونا کی چھٹی  لہر: مزید 2 افراد لقمہ اجل، 251  کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 207 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 251 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔