پاکستان سے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔فائل فوٹو
پاکستان سے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔فائل فوٹو

زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اورعمران خان کے قریبی ساتھی سید ذوالفقارعباس بخاری (زلفی بخاری) نے برطانوی شہریت چھوڑکرپاکستان سے آئندہ الیکشن میں لڑنے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے زلفی بخاری کی شہریت چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے برطانوی وزارت داخلہ کا سرٹیفکیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری کے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے لیکن انہوں نے نہ صرف مزاحمت کی بلکہ سب لوگوں کو غلط ثابت کردیا، وہ کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہین۔

دوسری جانب زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے، پاکستان چھوڑکر بھاگنے والے سیاسی پناہ لینے کے لیے کوشاں ہیں،انہیں بھی پاکستان واپس آنا ہو گا۔