وزیراعظم سے پرنس رحیم آغا خان کا رابطہ، سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس رحیم آغاخان نے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد دینےکا اعلان کیا۔

پرنس  رحیم آغا خان نے  آغا خان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام وزیراعظم تک پہنچایا اور  پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادکے اعلان پر پرنس رحیم آغا خان سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لیے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی مددکو سراہا۔

پرنس رحیم آغا خان نے بتایا کہ آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کو امداد اور  بحالی کےکاموں میں حصہ لینےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آغا خان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا اور  یورپی یونین میں پاکستان میں سیلاب سےہوئی صورت حال سےآگاہی دینےکی درخواست دی۔