بنی گالہ کی تلاشی پر بھی سنجیدگی سے غور ہورہا ہے-حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا-فائل فوٹو
بنی گالہ کی تلاشی پر بھی سنجیدگی سے غور ہورہا ہے-حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا-فائل فوٹو

توہین عدالت کیس ۔عمران خان نے پھر معافی نہیں مانگی، نیا جواب جمع

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں19صفحات پر مشتمل نیا جواب جمع کروا دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے الفاظ پرافسوس کا اظہار کیاہے لیکن معافی نہیں مانگی ۔

عمران خان نے پھر معافی نہیں مانگی، 19صفحات پر مشتمل نیا جواب جمع کروا دیا

 

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے نئے جواب میں کہناتھا کہ غیرارادی طورپرمنہ سے نکلے الفاظ پرافسوس ہے ،اپنے الفاظ پر خاتون جج سے پچھتاوے کا اظہار کرنے پر بھی شرمندگی نہیں ہو گی ،نیت ہرگز ایسی نہیں تھی کہ عدلیہ کی توہین کریں یا خاتون جج کے جذبات مجروح کریں ، اگر ان کے جذبات یا احساسات مجروح ہوئے ہیں تو مجھے اپنے الفاظ پر بہت افسوس ہے ، مجھے علم نہیں تھا کہ شہباز گل کے ریمانڈ کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیرالتواءہے ، میں ہمیشہ عدلیہ کا احترام کرتاہوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں کا بھی احترام ہے۔

مجھے اپنے الفاظ پر بہت افسوس ہے۔ عمران خان

عمران خان نے پھر معافی نہیں مانگی
عمران خان نے پھر معافی نہیں مانگی، جواب جمع

عمران خان کا جواب میں کہناتھا کہ ججزعام آدمی کو انصاف فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں ،آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں ،خاتون جج کو دھمکانے کا ارادہ نہیں تھا بلکہ ایسا کرنے کا تو سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، اپنے الفاظ پر زیبا چوہدری سے پچھتاوے کا اظہار کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہو گی ۔خواتین کے حقوق کی بات کرتاہوں ، خواتین ججز کی عدلیہ میں نمائندگی کا حامی ہوں ، اپنے ادا کیے گئے الفاظ سے نظام انصاف کی راہ میں رکاوٹ کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

 

قانونی ایکشن لینے کی بات کی تھی ، حملہ کرنے کی نہیں

 

جواب میں کہا گیا ہے کہ خاتون جج کے بارے میں قانونی ایکشن لینے کی بات کی تھی ، حملہ کرنے کی نہیں ، پبلک ریلی میں فی البدیہہ بولے الفاظ کے ساتھ نہیں کھڑا، الفاظ واپس لینے کی پیشکش کر چکا ہوں ، توہین عدالت کے قانون کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے ، یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ مجھے اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا ۔

طلال چوہدری کیس سے متعلق اپنے جواب میں عمران خان کا کہناتھا کہ طلال چوہدری نے کبھی بھی اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہارکیا نہ ہی پچھتاوا ظاہر کیا،اوران کی پارٹی کی جانب سے بھی انہیں ہیرو قرار دیا جارہا تھا جبکہ ہم نے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔