لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو برا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔
عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجواتے ہوئے قرار دیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگرملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔