ٹورنٹو: کینیڈا میں چاقو سے حملہ کر کے شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے والا دوسرا ملزم پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق چاقو حملے کے دوسرے ملزم مائلز سینڈرسن کو کمیونٹی سینٹر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
چاقو حملے کا ایک ملزم ڈیمن سینڈرسن دو روز قبل مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیمن سینڈرسن کو ممکنہ طور پر اس کے بھائی مائلز سینڈرسن نے ہی مارا ہے۔
31 سال کے ڈیمین سینڈرسن کی لاش جیمز کری نیشن میں ایک گھر قریب سبزے سے ملی تھی۔ اس علاقے سے حملے کے کئی مقتولین کا تعلق تھا۔