اسلام آباد: مقامی عدالت نے لانگ مارچ میں ہنگامی آرائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27ستمبر تک توسیع کردی۔
ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج کامران بشارت مفتی نے لانگ مارچ میں ہنگامہ آرائی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل بابر اعوان نے عمران کی حاضری سے استثنیٰ کی دراخواست دائر کی۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کب پیش ہوسکتے ہیں؟ کیا عمران خان شامل تفتیش ہوئے ہیں، جس پرتفتیشی افسر نے جواب دیا کہ بذریہ کونسل شامل ہوگئے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔