وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر معروف اکانومسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اس کی تصدیق کردی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے تازہ شمارے میں میگزین نے لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیریں، عمران نیازی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔