اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل گیا تو لگ سمجھ جائے گی، ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے جولائی اگست میں بھیجنا چاہیے تھا۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم شہبازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پرعدالت میں موجود تھے ، جہاں وزیرداخلہ نے عمران خان کے جیل جانے پر خطرناک ہونے کے سوال سے پرکہا ہے کہ یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی۔ ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے جولائی اگست میں بھیجنا چاہئے تھا۔
وزیر داخلہ نے لاپتا افراد کیس کے معاملے میں کہا کہ جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کہیں نہیں ہوسکتی، آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو غائب کرکے لاپتا کردیں اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا، چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا ہے اس سے لوگوں کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ حقیقتیں ایسی ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں ہوسکتیں، مسئلے کے حل کے لیے مدد اس صورت ہوسکتی ہے اگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ان کیمرا سماعت کریں۔