عمران خان آج اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو
عمران خان آج اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو وزیر خارجہ آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں ۔شاہ محمود قریشی

ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں امیدواروں کی خواہش کے باوجود انتخابات  ملتوی کرنے کے فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی ، امیدوارالیکشن لڑنا چاہیں توالیکشن ملتوی کرنے کا جواز نہیں بنتا۔عمران کے خلاف فیصلے سے ملک کا نقصان ہوگا، سیاسی عدم استحکام آئے گا، بلاول بھٹو وزیر خارجہ آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں کیا؟،آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مستحکم کیوں نہیں ہو رہا؟، ہمارے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، لوگوں نے سرکاری پروپیگنڈےکے باوجود عمران خان کے بیانیے کو قبول کیا، قوم کو جگانے میں عمران خان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، جب سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کی گئی تو ان کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں،اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارے گی۔

ان  کا کہنا تھا کہ  طویل بحث کے بعد ہم نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے، تحریک انصاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی، شہباز شریف کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے، سندھ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے،بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر سے اترکرنیچے دیکھیں تاکہ حقیقت کا پتہ چلے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ علی موسی گیلانی کے الیکشن کرانے کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع پرکوئی اعتراض نہیں ، دووں امیدوار الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو الیکشن ملتوی کرنے کا جواز نہیں بنتا۔