کراچی: ایم کیو ایم زیر استعمال عزیزآباد کے علاقے میں واقع مکان ’’نائن زیرو‘‘ پر آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے کارروائی کے بعد قابو پا لیا۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے علاوہ پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق مکان کو گھیرے میں لینے بعد فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کارروائی کی گئی۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ بجھاتے ہوئے ایک رینجرز اہلکار جھلس کر زخمی ہوا۔
ترجمان رینجرز نے تصدیق کی کہ عزیز آباد میں مکان میں لگی آگ پر مکمل طورپرقابو پالیا گیاہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔علاوہ ازیں بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی آتشزدگی کے دوران ہونے والے دھماکوں کا تعین کررہا ہے۔
متحدہ مرکز نائن زیرو پر آتشزدگی کا معاملہ
آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں عمارت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا، اگر مخدوش قرار دیا گیا تو نائن زیرو کو منہدم کردیا جائیگا