سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چودہ ستمبر تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے (فائل فوٹو)
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چودہ ستمبر تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے (فائل فوٹو)

ملک  بھر میں آج سے پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کراچی  : سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ پہلے ہی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چودہ ستمبر تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بادل برسیں گے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 13اور 14 ستمبر کو لسبیلا، قلات اور خضدارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

14 ستمبر تک خیبرپختون خوا میں بھی بارشیں متوقع ہے۔ سوات، مانسہرہ اور چارسدہ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔ پشاور، صوابی، چترال اور دیر میں بھی بادل برسیں گے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔