وزیراعظم ،انتونیوگوتریس کے ہمراہ سکھر پہنچ گئے،سیلاب سےنقاصانات پر بریفنگ

سکھر:وزیر اعظم شہباز شریف اوریواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس  سکھر پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم اور انتونیو گوتریس کا سکھر ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔بلاول بھٹو، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب  بھی وزیر اعظم اوریواین سیکریٹری کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سکھر ائیرپورٹ پر سیلابی صورتحال پربر یفنگ دی گئی۔ بریفنگ دوران انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئیں۔بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع اب بھی زیر آب ہیں۔سندھ میں سیلاب سے 537افراد جاں بحق ہوئے۔دریائے سندھ میں سیلاب سے فصلوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچا۔سیلاب کی تباہ کارویوں کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا  کہ سیلاب اور بارشوں سے نقصانات کا تخمینہ زیادہ ہوسکتاہے ۔سکھر اور خیرپور میں سیلابی پانی موجود ، نکاسی آب کی کوشش کررہےہیں۔سندھ میں رواں سال غیرمعمولی بارشیں ہوئیں۔سندھ میں رواں سال 1185ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاجاچکاہے۔